۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد حسین محنتی نائب امیر جماعت اسلامی سند پاکستان

حوزہ/ محمد حسین محنتی نے کہا کہ ایران پر امریکا نے جو پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، انہیں فوری ختم ہونا چاہیئے، ایران نے بھی جس جذبے، ولولے اور صبر و تحمل کیساتھ امریکی پابندیوں کو برداشت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر و رکن مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران پر امریکا نے جو پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، انہیں فوری ختم ہونا چاہیئے، ایران نے بھی جس جذبے، ولولے اور صبر و تحمل کیساتھ امریکی پابندیوں کو برداشت کیا ہے اور جس طرح سے وہ آگے بڑھ رہا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم دنیا کو بتا دینگے کہ دنیا کے خدا یہ لوگ نہیں بلکہ اصل ذات اللہ کی ہے، وہی دنیا کے اندر لوگوں کو انصاف دیگا، ایران سے امریکی ظالمانہ پابندیاں ہٹانے کیلئے پاکستان نے بڑا اچھا کردار ادا کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کھل کر بیان دیا ہے کہ ایران سے ناحق پابندیاں ختم ہونی چاہیئے، خاص طور پر اسوقت میں کہ جب انسانیت تلملا رہی ہے، ایران میں اتنا بڑا نقصان ہو رہا ہے، امریکا میں بھی نقصان ہو رہا ہے، پتہ نہیں امریکی صدر یہ کیوں نہیں سمجھ رہا ہے کہ جس آگ کی بھٹی میں وہ کوشش کر رہے تھے کہ ایران کو جلایا جائے، اس سے زیادہ تیزی کیساتھ تو امریکا خود جل رہا ہے، اس لئے دنیا کو عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .